بنگلور سٹیڈیم لاہوری شیروں کی گرج سے خاموش ہوگیا ،
لاہور لائنز نے ڈولفنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 16رنز سے شکست دیکر پول میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ، 164رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز 9وکٹ پر148رنز بنا سکے ، روبی فریکلنگ کے 6چھکوں پر 63رنز بھی ڈولفنز کو شکست سے نہ بچا سکے
ہفتہ 27 ستمبر 2014 20:46
بنگلور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) بھارت میں جاری چیمپئنز لیگ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستانی شیروں نے افریقن ڈولفنز کو ہرا کر پول میں پوزیشن مستحکم کرلی ، لاہور لائنز نے ڈولفنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 16رنز سے شکست دی ،لاہور لائنز کی طرف سے عمر اکمل کی شاندار بیٹنگ 73رنز کی اننگز کھیلی ، سعد نسیم 43رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، ڈولفنز کی جانب سے روبی فریکنلک نے شاندار 63رنز کی اننگز کھیل کر شیروں کے ہوش اڑا دیئے مگر وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے ۔
بنگلور میں ہونے والے میچ میں لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر فیصلہ کیا تو ابتدائی تین وکٹیں صرف 22رنز پر گر گئی مگر عمر اکمل اور سعد نسیم کی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ڈولفنز کو مقررہ20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 164رنز کا بڑا ہدف دیدیا ، عمر اکمل 73اور سعد نسیم نے 43رنز بنائے ، کپتان حفیظ صرف 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے دیگر کھلاڑیوں میں اوپنرز احمد شہزاد 6اور ناصر جمشید نے 10رنز بنائے آصف رضا 19رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی