ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ثناء میر

بارش کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا فیلڈرز اور بالرز نے شاندار کارکردگی دکھائی انٹرویو

اتوار 28 ستمبر 2014 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے  بارش کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا فیلڈرز اور بالرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ثناء میر نے کہاکہ وہ ٹیم کیلئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کی مشکور ہیں  قومی ویمنز ٹیم کی کپتان نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قراردیا اور کہاکہ بارش کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا فیلڈرز اور بالرز نے عمدہ کارکردگی پیش کی۔

ثناء میر نے کہا کہ جومیڈیا گروپس ویمنز ٹیم کیخلاف پروپیگنڈے کررہے تھے۔ایشین گیمز میں کامیابی ان کیلئے جواب ہے۔قومی ویمنز ٹیم کی کپتان نے کہاکہ ایونٹ میں بھارت کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ اگر بھارتی ٹیم اگلے ایشین گیمز میں شرکت کرے گی تو ٹیم اس کیخلاف بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

وقت اشاعت : 28/09/2014 - 16:37:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :