سوشل ریفارمز وِنگ مکتب التعاون الاسلامی الروضہ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق منگل 29 مارچ 2022 17:07

سوشل ریفارمز وِنگ مکتب التعاون الاسلامی الروضہ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2022ء) مکتب التعاون الاسلامی الروضہ سوشل ریفارمز ونگ کے زیر اہتمام مختلف ملکوں کے باشندوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے جس میں پاکستان سمیت کل آٹھ ملکوں کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ کھیلوں میں فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، رسہ کشی اور دوڑوں کے مقابلے شامل تھے۔

(جاری ہے)



یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے نوجوانوں نے ہر کھیل میں بھر پور حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی قیادت اور اس کی تمام یوتھ مقابلوں کے مقام پر موجود تھی۔ کھیلوں کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی اور جیتنے والی اور رنرز اپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز دیے گئے۔
وقت اشاعت : 29/03/2022 - 17:07:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :