ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

منگل 30 ستمبر 2014 19:50

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز کے دوران91 کلو گرام ہیوی ویٹ کیٹگری میں پاکستانی باکسر ثناءاللہ نے کورین باکسر سے ہار کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ثناءاللہ اس سے قبل ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل تھی اور اس شکست سے وہ طلائی تمغے کی دوڑ سے تو باہر ہو گئے لیکن کانسی کی تمغے کے حقدار قرار پائے۔

وقت اشاعت : 30/09/2014 - 19:50:18