خوشی ہے کہ اب کچھ عرصہ بابر کو بولنگ نہیں کروانی پڑے گی : ایرون فنچ

آسٹریلیا کے لیے یہ دورہ بہت اچھا رہا کیونکہ بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع ملا: مہمان کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 اپریل 2022 12:19

خوشی ہے کہ اب کچھ عرصہ بابر کو بولنگ نہیں کروانی پڑے گی : ایرون فنچ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اپریل 2022ء ) آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ پاکستان سے سیریز کے اختتام پر ضرور ریلیف محسوس کررہے ہیں۔ گزشتہ روز سیریز کے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد ایرون فنچ کے بابر کے لیے کہے گئے جملے نے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے۔ ایرون فنچ نے مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے کے بعد اپنے تاریخی دورۂ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے اسے یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے یہ دورہ بہت اچھا رہا کیونکہ بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع ملا۔

اس کے بعد آسٹریلوی کپتان نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اب کچھ عرصے تک بابر کو بولنگ نہیں کروانی پڑے گی۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل دلچسپ انداز میں تین وکٹ سے جیت کر پاکستان کے تاریخی دورے کا اختتام متاثر کن انداز میں کیا۔

(جاری ہے)

24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے میچ کو دیکھنے کے لئے27 ہزار تماشائی قذافی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز 0-1 سے جیتی اور پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔                                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 06/04/2022 - 12:19:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :