سابق آسٹریلین کرکٹرسٹورٹ میک گل پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام

سابق کرکٹر منشیات کے کاروبار میں پارٹنر، اپنی مرضی سے ساتھ آئے تھے:گرفتار بھائیوں کا بیان، میک گل کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں بلکہ وہ ٹریپ ہوئے تھے:پولیس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 اپریل 2022 16:18

سابق آسٹریلین کرکٹرسٹورٹ میک گل پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اپریل 2022ء ) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سٹورٹ میک گل کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں رچرڈ اور فریڈرک شیف نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ سابق کرکٹر منشیات کے کاروبار میں پارٹنر اور اپنی مرضی سے ان کے ساتھ آئے تھے۔ پولیس نے عدالت کو کہا تھا کہ میک گل کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں بلکہ وہ ٹریپ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 50 سالہ سٹورٹ میک گل کو پچھلے سال اغوا کرکے ایک متروکہ جائیداد میں لے جایا گیا تھا جہاں ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ مقدمے میں مجموعی طور پر چھ افراد کو کارروائی سامنا ہے۔ سٹیورٹ میک گل نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 44 ٹیسٹ میچوں میں 29.02 کی اوسط سے 208 وکٹیں حاصل کیں، جس میں 107 رنز دے کر 12 کی بہترین کارکردگی شامل تھی۔ ان کے شاندار ٹیسٹ کیریئر میں 12 مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں اور دو مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں شامل تھیں۔                                                                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 14/04/2022 - 16:18:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :