جو روٹ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے دستبردار ہو گئے

روٹ کی بطور کپتان 27 ٹیسٹ فتوحات مائیکل وان (26)، سر الیسٹر کک اور سر اینڈریو اسٹراس (24) سے زیادہ ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 اپریل 2022 14:14

جو روٹ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے دستبردار ہو گئے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اپریل 2022ء ) جو روٹ نے آج انگلش مینز کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جو روٹ کے پاس انگلینڈ کے مردوں کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ میچ کھیلنے اور جیتنے کا ریکارڈ ہے۔ ان کی 27 فتوحات نے انہیں مائیکل وان (26)، سر الیسٹر کک، اور سر اینڈریو اسٹراس (24) پر سبقت دلا دی ہے۔ 2017ء میں سر ایلسٹر کک کے جانشین کے طور پر مقرر ہونے کے بعد جو روٹ نے کئی مشہور سیریز فتوحات میں ٹیم کی قیادت کی، جس میں 2018 میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں 4-1 سے جیت اور 2020ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3-1 کی فتح شامل ہے۔

2018ء میں وہ 2001ء کے بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پہلے انگلینڈ ٹیم کے کپتان بن گئے، یہ کارنامہ انہوں نے 2021ء میں سری لنکا میں 2-0 سے فتح کے ساتھ دہرایا۔

(جاری ہے)

وہ پہلے ہی انگلینڈ کے لیے ایلسٹر کک کے بعد دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے بطور کپتان 14 سنچریاں سکور کیں۔ کپتان کے طور پر ان کے 5295 رنز انگلینڈ کے کسی بھی کپتان کے سب سے زیادہ رنز ہیں اور وہ صرف گریم سمتھ، ایلن بارڈر، رکی پونٹنگ اور ویرات کوہلی کے پیچھے آل ٹائم فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہیں۔                                                                                                                            
وقت اشاعت : 15/04/2022 - 14:14:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :