سری لنکا کو ایشیا کپ کرکٹ کی میزبانی کیلئے ڈیڈلائن دیدی گئی

اتوار 17 اپریل 2022 15:15

سری لنکا کو ایشیا کپ کرکٹ کی میزبانی کیلئے ڈیڈلائن دیدی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2022ء) ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے حوالے سے سری لنکا کرکٹ کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے پاس ہے ، ایونٹ 27 اگست سے شیڈولڈ ہے تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ اے سی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر امید ہے۔ اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو 27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق کا کہا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2022 - 15:15:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :