ضیاء الدین رمضان فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ سے گراس روٹ سطح پر فٹ بال کو فروغ حاصل ہوگا، محمد ذاکر خان

ہفتہ 23 اپریل 2022 14:32

ضیاء الدین رمضان فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ سے گراس روٹ سطح پر فٹ بال کو فروغ حاصل ہوگا، محمد ذاکر خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2022ء) مسلم فٹ بال کلب کراچی کے ہیڈ کوچ محمد ذاکر خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ضیاء الدین رمضان فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ سے گراس روٹ سطح پر فٹ بال کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

گذ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کراچی بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے مقابلوں کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے اور ان مقابلوں سے گراس روٹ سطح بہترین فٹ بال کا ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 23/04/2022 - 14:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :