چیمپئنز لیگ، مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل لیگ ون میں ریال میڈرڈ کو 3-4 سے ہرا دیا

بدھ 27 اپریل 2022 12:10

چیمپئنز لیگ، مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل لیگ ون میں ریال میڈرڈ کو 3-4 سے ہرا دیا
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) یوئیفا چیمپئنز لیگ، مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل لیگ ون میں ریال میڈرڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 سے ہرا کر برتری حاصل کر لی، دونوں ٹیموں کے مابین لیگ 2 کا میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یوئیفا کے زیر اہتمام چیمپئنز لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، سیمی فائنل رائونڈ میں مانچسٹر سٹی نے لیگ ون میچ میں ریال میڈرڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے کر سبقت حاصل کر لی، فاتح ٹیم کی طرف سے کیون ڈی برائن، گیبریئل، فل فوڈین اور برنارڈو سلوا نے ایک، ایک گول کیا۔ ریال میڈرڈ کی طرف سے کریم بینزیما نے دو گول کئے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ 2 کا میچ 5 مئی کو سینٹیاگو سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/04/2022 - 12:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :