فخر زمان کی اپنے سکول ٹیچرز کیساتھ تصاویر وائرل

یہ میرے سکول کی زندگی کے پیارے اساتذہ ہیں جنہوں نے مجھے بہت سی عظیم چیزیں سکھائیں، اللّہ تعالیٰ ان پر اور ان کے چاہنے والوں پر رحم فرمائے، آمین: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 مئی 2022 13:04

فخر زمان کی اپنے سکول ٹیچرز کیساتھ تصاویر وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مئی 2022ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کی اپنے سکول ٹیچرز کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ ٹوئٹر پر شیئر کردہ تصاویر میں فخر زمان کے ساتھ اُن کے سکول کے اساتذہ بھی موجود ہیں۔

فخر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’یہ میرے سکول کی زندگی کے پیارے اساتذہ ہیں، انہوں نے مجھے بہت سی عظیم چیزیں سکھائیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر نے اپنے اساتذہ کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ان پر اور ان کے چاہنے والوں پر رحم فرمائے، آمین‘‘۔
واضح رہے کہ پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان، وقار یونس، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فخر زمان، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء، ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد، سینئر سابق کھلاڑی اور کپتان جاوید میاں داد نے رمضان نے مبارک مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 02/05/2022 - 13:04:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :