جیسیکا پیگولااور انس جبیر میڈرڈ اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 6 مئی 2022 11:08

جیسیکا پیگولااور انس جبیر میڈرڈ اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2022ء) جیسیکا پیگولا نے جل تائخمن اور انس جبیر نے کترینا الیگزینڈروا کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں امریکا کی جیسیکا پیگولا نے سوئٹزرلینڈ کی جل تائخمن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں تیونس کی انس جبیر نے روس کی کترینا الیگزینڈروا کے خلاف 2-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 06/05/2022 - 11:08:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :