مصباح نے خود آرام کا فیصلہ کیا، پی سی بی

اتوار 12 اکتوبر 2014 21:28

مصباح نے خود آرام کا فیصلہ کیا، پی سی بی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے تیسرے ایک روزہ میچ میں اپنی مرضی سے آرام کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ابتدائی دو ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی اور شکست کی وجہ سے مصباح الحق کو ان دنوں میڈیا اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مصباح الحق کی جانب سے تیسرا ایک روزہ میچ نہ کھیلنے کے اعلان اور قیادت شاہد خان آفریدی کے سپرد کرنے کے بعد ان کے بطور قائد رہنے کے حوالے سے مختلف خبریں گردش میں تھیں۔تاہم نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ مصباح نے اپنی مرضی سے آرام کا فیصلہ کیا ہے اور آفریدی کو صرف آج کے میچ کے لیے ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 12/10/2014 - 21:28:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :