مصباح الحق کا ورلڈ کپ 2015 ءمیں کپتانی سے دستبردارہونے کا اشارہ

پیر 13 اکتوبر 2014 18:40

مصباح الحق کا ورلڈ کپ 2015 ءمیں کپتانی سے دستبردارہونے کا اشارہ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈ کپ سے پہلے اُن کی بیٹنگ فارم واپس نہ آئی تو وہ ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے اور شاہد آفریدی کے لیے کپتانی چھوڑ دیں گے۔ غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ اُن کو آؤٹ آف فارم ہوئے تقریباڈیڑھ ماہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اب اُن کے پاس آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ سے سیریز بچی ہے۔

اگر اُن کی فارم واپس نہیں آسکی تو وہ ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو وہ 2015ءورلڈ کپ میں بھی کپتانی نہیں کریں گے بلکہ اس عہدے کو شاہد آفریدی کے لیے چھوڑ دیں گے۔ مصباح الحق نے کہا کہ اُن کے لیے پاکستان اور ٹیم پہلے ہے وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ خراب فارم کے ساتھ ٹیم میں رہیں۔

وقت اشاعت : 13/10/2014 - 18:40:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :