پریمیئر لیگ،لیورپول نے آسٹن ولا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے ہرا دیا

بدھ 11 مئی 2022 12:38

پریمیئر لیگ،لیورپول نے آسٹن ولا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے ہرا دیا
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں لیور پول کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد آسٹن ولا کی ٹیم کو شکست دے دی۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ ولا پارک، برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے ہاف پر مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔

(جاری ہے)

آسٹن ولا کی طرف سے پہلا گول ڈگلس لوئیز نے میچ کے تیسرے منٹ میں سکور کیا جس کو لیور پول کے جوئل میٹیپ نے میچ کے چھٹے منٹ میں ایک گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں لیور پول کی ٹیم نے قدرے بہترکھیل پیش کیا اور اس کے کھلاڑی ساڈیو مانے نے میچ کے 65 ویں منٹ میں ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو آسٹن ولا کے خلاف 1-2 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ یوں لیور پول نے سخت مقابلے کے بعد آسٹن ولا کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 11/05/2022 - 12:38:40