چتیشور پجارا کے مشورے نے بڑی اننگز کھیلنے میں مدد دی :محمد رضوان

نیٹ پریکٹس کے دوران بھارتی سٹار نے کہا کہ جتنا ممکن ہو گیند کو جسم کے قریب سے کھیلو ،مشورے پر عمل کیا اور اگلے میچ میں 79 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوگیا: وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 مئی 2022 14:18

چتیشور پجارا کے مشورے نے بڑی اننگز کھیلنے میں مدد دی :محمد رضوان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2022ء ) پاکستان اور بھارت کے سٹار کرکٹرز انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سیزن کے ابتدائی میچز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ، دوسری جانب چتیشور پجارا رنز کے انبار لگا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے بتایا کہ نیٹ پریکٹس کے دوران بھارتی سٹار سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ جس قدر ممکن ہو سکے گیندوں کو اپنے جسم کے قریب سے کھیلو ، ایشیائی کنڈیشنز میں کم سوئنگ کی وجہ سے زیادہ ہاتھ کھول سکتے ہیں مگر انگلینڈ میں یہ مناسب نہیں ہوتا، پجارا کے اس مشورے پر عمل کیا اور اگلے میچ میں 79 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوگیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں وائٹ بال کرکٹ زیادہ کھیلنے کی وجہ سے کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے میں تھوڑی دقت ہوئی مگر پجارا کے مشورے سے بلے بازی میں بہتری آگئی۔ یاد رہے کہ ڈرہم کائونٹی کے خلاف میچ میں دونوں بیٹرز نے مشکل صورتحال میں 154 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 11/05/2022 - 14:18:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :