سعید اجمل بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ
منگل 14 اکتوبر 2014 22:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا ہے کہ بولنگ ایکشن غیر قانونی دینے جانے کے باعث پابندی کا شکار سعید اجمل ایکشن کی درستگی کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل کوپہلے غیر رسمی ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست کرنے کے لے مقرر کئے گئے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے ان کے بولنگ ایکشن سے متعلق مثبت رپورٹ دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے اجمل نے آئی سی سی کی قانونی حد 15 ڈگری تک بازو لے جانے کے مطابق اپنا ایکشن درست کر لیا ہے اوروہ غیر رسمی ٹیسٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔شہر یار خان کا کہنا تھا کہ اگر سعید اجمل غیر رسمی ٹیسٹ کلیئر کرلیتے ہیں تو بورڈ آئی سی سی سے سعید اجمل کا دوبارہ ٹیسٹ لینے کی درخواست کرے گا تاکہ وہ ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹیم کو دستیاب ہو سکیں،اجمل کی ٹیم میں موجود گی سے ورلڈکپ میں ہماری فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے اس لیے بورڈ انہیں آئی سی سی سے کلیئر کرانے کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کرے گا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ( کل ) تین میچزکا فیصلہ ہو گا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ