آئی پی ایل، ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

پیر 16 مئی 2022 11:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ میں کل (منگل کو)واحد میچ ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے، منگل کو لیگ کے 65 ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں مدمقابل ہوں گی، ممبئی انڈینز کی قیادت مایہ ناز بلے باز روہت شرما کریں گے جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم مایہ ناز کیوی بلے باز کین ولیم سن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم تاحال تین میچز جیت سکی ہے اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 11:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :