بالی ووڈ فلم ”تیور“اگلے برس 9جنوری کو ریلیز ہو گی

بدھ 15 اکتوبر 2014 14:10

بالی ووڈ فلم ”تیور“اگلے برس 9جنوری کو ریلیز ہو گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپور اب دبنگ گرل سوناکشی کیساتھ رومانس کرتے نظر آئینگے۔ارجن کپور اور سوناکشی سنہا کی ایکشن رومانس فلم’تیور‘کا پہلا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارامت شرما کی اس فلم میں ارجن اور سوناکشی کیساتھ منوج باجپائی،قدیر خان اورشروتی ہاسن اہم کردار ادا کررہے ہیں۔بونی اور سنجے کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2003ء کی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈوکا ریمیک ہے جس میں ارجن کپور آگرہ سے تعلق رکھنے والے کالج کے طالبعلم کا کردار نبھارہے ہیں جو کبڈی چمپئن ہے۔ فلم اگلے برس9جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 15/10/2014 - 14:10:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :