ثناجاوید کی شعیب ملک کے ساتھ نئی تصویریں ، صارفین کے دلچسپ تبصرے

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:33

ثناجاوید کی شعیب ملک کے ساتھ نئی تصویریں ، صارفین کے دلچسپ تبصرے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) پاکستانی معروف ٹی وی و فلم اداکارہ ثنا جاوید نے شوہر، معروف کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں اس جوڑی کو بے حد جذباتی اور ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصویروں میں اس جوڑی کے ہمراہ کرکٹر حسن علی اور محمد انور بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ثنا جاوید نے تصویروں کے کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے صرف تاریخ 7 مارچ 2024 پر ہی انحصار کیا ہے۔ ان تصویروں کے کیپشن میں ثنا جاوید اور شعیب ملک کو ہنستے ہوئے دیکھ کر اس جوڑی کے مداح جہاں اِنہیں خوش رہنے اور پرسکون زندگی گزارنے کی دعائیں دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین اس جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آج کل پاکستان سپر لیگ 9 کی فرنچائز کراچی کنگز کا حصہ ہیں جبکہ اداکارہ ثنا جاوید کا بھی نجی ٹی وی چینل پر ڈرامہ سیریل آن ایئر ہے۔
وقت اشاعت : 09/03/2024 - 22:33:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :