مینز ہاکی ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم عمر بھٹہ کی قیادت میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ پہنچ گئی

جمعرات 19 مئی 2022 12:36

مینز ہاکی ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم عمر بھٹہ کی قیادت میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) مینز ہاکی ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم عمر بھٹہ کی قیادت میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ پہنچ گئی ہے، ایشیا کپ کا آغاز 23 مئی سے ہو رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا پول میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو پول اے میں میزبان انڈونیشیا، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 4 میچ کھیلے جائیں گے، قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جاپان اور میزبان انڈونیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پول بی کا پہلا میچ ملائیشیا اور اومان جبکہ دوسرا میچ جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا دوسرا پول میچ 24 مئی کو انڈونیشیا جبکہ تیسرا اور آخری پول میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 12:36:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :