برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے سربیٹن ٹرافی سے گراس کورٹ سیزن کا آغاز کریں گے

جمعرات 19 مئی 2022 12:36

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے سربیٹن ٹرافی سے  گراس کورٹ سیزن کا آغاز کریں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کوئینز کلب سے پہلے سربیٹن ٹرافی میں شرکت کر کے گراس کورٹ سیزن کا آغاز کریں گے۔35 سالہ اینڈی مرے کوئینز کلب میں کھیلنے سے قبل مئی میں انگلینڈ میں شیڈول سربیٹن ٹرافی سے ومبلڈن کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔ برطانوی ٹینس سٹار نے گراس کورٹ کے موسم گرما کی تیاری کے لیے فرنچ اوپن کو چھوڑنے کا انتخاب کیا ہے۔

اینڈی مرے 2004 کے بعد پہلی بار چیلنجر ٹور ایونٹ کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

برطانوی نمبر ایک اور گزشتہ سال کے فائنلسٹ کیمرون نوری بھی ہم وطن ڈین ایونز اور جیک ڈریپر کے ساتھ کوئینز کلب ٹینس ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔تین بار گرینڈ سلام کے چیمپئن اینڈی مرے کو پانچ بار کوئینز کلب ایونٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اس کے علاوہ وہ 2019 میں فیلیسیانو لوپیز کے ساتھ ڈبلز ٹائٹل بھی جیتے تھے۔ ابھرتے ہوئے نوعمر سٹار کارلوس الکاراز اور اٹلی کے دفاعی چیمپئن میٹیو بیریٹینی بھی کوئینز کلب ایونٹ کے ڈرا میں شامل ہیں۔سربیٹن ٹرافی ایونٹ 29 مئی سے 5 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد کوئینز کلب ٹینس چیمپئن شپ 13 جون شروع ہوگی ۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 12:36:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :