فرانسیسی سائیکل سوار ارناؤڈ ڈیمارے نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 21 مئی 2022 10:20

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) فرانسیسی سائیکل سوار ارناؤڈ ڈیمارے نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 13ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے سانریموسے کونیوتک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 150 کلو میٹر پر محیط تھا۔

(جاری ہے)

30 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار ارناؤڈ ڈیمارےنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 150 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 18منٹ اور 16 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔جرمن سائیکل سوار فل باہاؤس نے دوسری جبکہ برطانوی سائیکل سوار مارک کیوینڈیش نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہسپانوی سائیکل سوار جوان پیڈرو لوپیز کا ریس کے دسویں مرحلے میں بھی گلابی جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3.445.6 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 29 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 10:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :