مصباح الحق کی48ویںسالگرہ 28مئی بروزہفتہ منائی جائے گی

جمعرات 26 مئی 2022 20:48

مصباح الحق کی48ویںسالگرہ 28مئی بروزہفتہ منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی48ویںسالگرہ 28مئی بروزہفتہ منائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ شائقین اور ان کے مداح خصوصی تقریبات منعقد کریں گے جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 20:48:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :