ویسٹ انڈیز کی واپسی ، سری لنکا نے بھارتی دورے کی ہاں کر دی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:03

ویسٹ انڈیز کی واپسی ، سری لنکا نے بھارتی دورے کی ہاں کر دی

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے اپنے بورڈ سے مالی معاملات میں پیدا ہونے والے تنازع کے باعث دورہ ادھورا چھوڑنے پر سری لنکا سے رابطہ کر لیا تھا ، جس کا اس نے مثبت جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ کے سیکرٹری نشانتھا رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان نومبر میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ٹی ٹونٹی میچز کی بھی درخواست کی تھی ، تاہم ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے پانچ ون ڈے کھیلنے کو بہتر خیال کیا گیا ہے۔ یہ میچز یکم سے پندرہ نومبر کے درمیان ہوں گے۔

وقت اشاعت : 18/10/2014 - 14:03:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :