صوبائی سطح پریحییٰ کلاسک تن سازی مقابلوں کا اعلان

جمعرات 26 مئی 2022 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ایشن جیم کے زیر اہتمام گزشتہ روز سینئر تن سازوسابق مسٹر سرحد و پشاور سعید الرحمن یوسفزئی کے زیر نگرانی ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر و چیف ایگزیکٹو یحییٰ کلاسک محمد نعیم اختر ،سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن و چیف آرگنائزر یحییٰ کلاسک ڈاکٹر نبیل احمد، فنانس سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن وچیف کوآرڈینیٹر جنرل یحیٰی کلاسک چودھری فرحان اوردیگرنے شرکت کی۔ نعیم اختر نے اس خواہش کا اظہار کیاکہ پشاور میں خیبر پختونخوا کے لیول پر یحییٰ کلاسک کے مقابلے منعقدکئے جائیں گے جس میں صوبے کے ہر ڈسٹرکٹ سے تن ساز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 23:30:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :