ثانیہ مرزا کا فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز مقابلوں کا بھی فاتحانہ آغاز ، دوسرے رائونڈ میں داخل

جمعہ 27 مئی 2022 09:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں بھی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سینٹیاگو گونزالیز ٹورے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 2-6سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ مکسڈ ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ برازیلین جوڑی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 09:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :