زلمی فاونڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائلز اور صحت مندانہ سرگرمیاں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 مئی 2022 15:36

زلمی فاونڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائلز اور صحت مندانہ سرگرمیاں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2022ء) زلمی فاونڈیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ سرگرمیاں شروع ہوگئیں ، دو روزہ ٹرائلز کے پہلے روز بنوں کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک سو پچاس سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے ۔ جن میں سینتیس بیٹسمین ، آٹھ وکٹ کیپرز، اور اکتالیس باولرز شامل تھے ۔چھیاسی کرکٹرز کو کل ہونیوالے دوسرے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا ۔

(جاری ہے)


 افغانستان میں مہمان خصوصی پاکستان کے سابق سفیر زاہد خان وزیر اور سی پیک معاملات پر وزیر اعلی کے سابق مشیر کاشف ارشاد نے اس موقع پر نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ زلمی فاونڈیشن پورے خیبر پختونخواہ میں نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام جاری رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 15:36:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :