گرمیوں میں ’ورلڈ کپ نہیں کھیل سکتے‘ گوروں نے قطر میں ورلڈ کپ کے انعقاد پر اعتراضات اٹھا دیئے ،

یورپ کے بڑے فٹبال کلب 2022ء کا ورلڈ کپ مئی میں کرانے کی فیفا کو درخواست کررہے ہیں

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:27

ریوڈی جنیرو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) یورپ کے بڑے فٹبال کلب فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا سے یہ درخواست کرنے پر غور کر رہے ہیں کہ وہ سنہ 2022 میں قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد مئی کے مہینے میں کیا جائے۔فیفا کے صدر بلیٹر کہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ کو نومبر دسمبر میں شروع کیا جانا چاہییقطر نے سنہ 2010 میں سنہ 2022 میں ہونے والے عالمی کپ کی میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے تھے لیکن سخت گرم مہینوں میں میچوں کی تاریخیں بدلنے پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے انکوائری چل رہی ہے۔

یورپیئن کلب ایسوسی ایشن (ای سی اے) نے، جس میں مانچیسٹر یونائیٹڈ، لیورپول، بارسیلونا اور بیئرن میونخ شامل ہیں، مئی سنہ 2022 کو ممکنہ مہینہ تجویز کرنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

ای سی اے سمجھتی ہے کہ خزاں کے موسم میں ٹورنامنٹ میں کم از کم خلل پڑے گا۔قطر کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے حقوق حاصل کرنے کے فوراً بعد ہی ٹورنامنٹ کے لیے ملک کے انتخاب پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے، کیونکہ جون اور جولائی کے مہینوں میں جن میں روایتی طور پر یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے، وہاں انتہائی گرمی پڑتی ہے۔

قطر 2022 کے منتظمین ہمیشہ سے یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ موسمِ گرما میں یہ ٹورنامنٹ منعقد کرا سکتے ہیں۔ ان کا منصوبہ ہے کہ وہ سٹیڈیم اور شائقین کے سٹینڈز میں جدید طرز کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ٹھنڈی ہوا پھینکتے رہیں گے تاکہ درجہ حرارت کم رہے۔اس ہفتے ہیرولڈ میئن نکولس نے، جنہوں نے 2018 اور 2022 کے ٹورنامنٹس کی بولیوں کی جانچ کرنے والے فیفا کے ٹیکنیکل کمیشن کی سربراہی کی تھی، بھی مشورہ دیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو ذرا پہلے کرایا جائے اور ہر کھیل صبح سویرے شروع کیا جائے۔

فیفا نے چالیس سے زیادہ درجہ حرارت میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی صحت کے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد گذشتہ اکتوبر کو مزید صلاح مشورے کے عمل کا اعلان کیا تھا۔فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ ٹورنامنٹ کو نومبر یا دسمبر کے مہینوں میں کرا دیا جائے۔’ہم گرمیوں میں ورلڈ کپ نہیں کھیل سکتے۔ کھیل کے لیے سب سے مناسب تاریخ سال کا آخر ہے کیونکہ 2022 کے آغاز میں سرمائی اولمپکس ہوتی ہیں۔ پلیٹر نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو یقین دلایا کہ ورلڈ کپ اور سرمائی اولمپکس کی تاریخوں میں کوئی ٹکراوٴ نہیں ہو گا، جو کہ فروری 2022 میں قزاقستان یا چین میں ہونی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/10/2014 - 19:27:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :