والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں: مصباح الحق

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:24

والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں: مصباح الحق

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ تمام والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ پاکستان سے پولیو کو مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ پوری ٹیم کی طرف سے تمام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پولیو کے خطرناک اثرات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور فوراً اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں تاکہ ان کی زندگی محفوظ ہوسکے۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کا دن منایا گیا اور اس مہم میں کرکٹرز ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں جسے یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور روٹری سے ستائش کی نظر سے دیکھا ہے۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ پاکستان افغانستان اورنائجیریا ایسے تین ممالک ہیں جو ابھی تک پولیو کو ختم نہیں کرسکے اور اس سال پولیو کے جو کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سے 85 فیصد پاکستان میں منظر عام پر آئے ہیں۔

وقت اشاعت : 25/10/2014 - 17:24:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :