یونس خان نے بتایا مجھے آسٹریلیا کے خلاف پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کے لئے بارہ سال انتظار کر نا پڑا  احمد شہزاد

پہلی اننگز میں آؤٹ ہونے پر مایوسی ہوئی  سنچری پر بہت خوش ہوں  میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 اکتوبر 2014 16:04

یونس خان نے بتایا مجھے آسٹریلیا کے خلاف پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کے لئے بارہ سال انتظار کر نا پڑا  احمد شہزاد

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ یونس خان نے مجھے کہا تھا کہ میں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کے لئے بارہ سال انتظار کیاتھا۔

(جاری ہے)

مجھے یقین ہے کہ تم اتنا انتظار نہیں کرو گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سنچری کی ہمیشہ خوشی ہوتی ہے آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے کی خوشی ہے یہ سنچری بلاشبہ اسپیشل ہے۔پہلی اننگز میں جس طرح آؤٹ ہوا اس پر مجھے مایوسی تھی میں خوش قسمت رہا کہ یونس خان میرے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دبئی سے میری خصوصی یادیں وابستہ ہیں اس گراؤنڈ پر جب میں نے پہلی ون ڈے سنچری بنائی تھی اس وقت یونس خان ہی کپتان تھے۔

وقت اشاعت : 26/10/2014 - 16:04:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :