شہروز کاشف نے بے مثال کارنامہ سرانجام دے کر پاکستان کا نام روشن کیا ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس

ہفتہ 25 جون 2022 19:24

لاہور (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے بین الاقوامی کوہ پیما شہروز کاشف نے گزشتہ روز ملاقات کی، ملاقات میں کوہ پیمائی کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نوجوان کوہ پیما کی جرات اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہروز کاشف نے کم عمری میں بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر شہروز کاشف نوجوانوں کیلئے رول ماڈل بن گئے ہیں، شہروز کاشف نے ثابت کیا ہے کہ محنت سے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، شہروز کاشف نے کم عمری میں دنیا کی بڑی چوٹیاں سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، انہوں نے بے مثال کام سرانجام دے کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے خیرسگالی کے سفیر شہروز کاشف کی اگلی مہمات کیلئے دعاگو ہیں، شہروز کاشف سے ہر طرح سے تعاون جاری رکھیں گے، بین الاقوامی کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی پر ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور سپورٹس بورڈ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سپورٹس بورڈ پنجاب کا خیر سگالی کا سفیر بننا میرے لئے اعزاز ہے، پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرکے دلی خوشی ہوتی ہے، دنیا کی سات بڑی چوٹیاں سر کرچکا ہوں باقی کی بلند ترین چوٹیاں سرکرکے پاکستان کا پرچم ان چوٹیوں پر لہرائوں گا۔

وقت اشاعت : 25/06/2022 - 19:24:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :