پی سی بی میں تین سابق کرکٹرز کو نوکریاں دیئے جانے کا امکان

پیر 27 اکتوبر 2014 16:49

پی سی بی میں تین سابق کرکٹرز کو نوکریاں دیئے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) دو عہدے ختم کرنے کی پالیسی پر پی سی بی نے کام شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں تین سابق کرکٹرز کو نوکریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں دوہرے عہدے ختم کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، بورڈ نے مزید تین سابق کرکٹرز کو نوکریاں دینے پر غور شروع کردیا، ظہیرعباس، وسیم باری اور کرنل نوشاد جلد دوبارہ سے بورڈ کے ملازم بن جائیں گے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ظہیرعباس پھر سے ایڈوائز کا عہدہ سنبھالیں گے، وسیم باری اور کرنل نوشاد کو ٹیم مینجمنٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، تینوں کرکٹرز پہلے بھی بورڈ میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/10/2014 - 16:49:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :