نیشنل فٹسال چیمپئن شپ کا مینز فائنل فروزا کلب نے جیت لیا

پیر 29 اپریل 2024 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) نیشنل فٹسال چیمپئن شپ، کراچی ایونٹ کا مینز فائنل فروزا کلب نے جیت لیا۔فائنل میں فروزا کلب نے عبدل ایف سی کو شکست دی، مقررہ وقت پر مقابلہ تین، تین سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔

(جاری ہے)

عبدل ایف سی سے کلیم اللّٰہ، شمس اور عالمگیر نے ایک، ایک گول کیا، فروزا کے علی ریاض نے دو اور عارض نے ایک گول اسکور کیا تھا۔پنالٹی شوٹ آئوٹ پر فروزا ایف سی نے چار، ایک سے فتح حاصل کی۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 17:19:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :