سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 جولائی سے شروع ہو گا

ہفتہ 2 جولائی 2022 10:40

گال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک گال میں کھیلاجائے گا، مہمان ٹیم آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل ہے، گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے آئی لینڈرز کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سری لنکا کو دیمتھ کرونارتنے لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2-3 سے شکست دی تھی جبکہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز 1-2 سے آسٹریلیا کے نام رہی۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 10:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :