قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگا

ہفتہ 2 جولائی 2022 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگا۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث آخری روز ٹریننگ نہ کر سکا جس کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی اب اپنے اپنے شہروں کو چلے گئے ہیں، وہ 5 جولائی کو لاہور میں اکٹھا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری کائونٹی چیمپئن شپ کے میچز میں شریک شان مسعود، محمد رضوان اور اظہر علی بھی 5 جولائی کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ 2 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 15:35:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :