قومی ویمنز کرکٹرز کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:20

قومی ویمنز کرکٹرز کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منسوخ کردیا گیا۔قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ کرنے کی وجہ سیاسی جماعت کے جلسے اور ریلیاں بنے ہیں، خواتین کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی جم ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام ا?باد میں سیاسی جلسے اور ریلیوں کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ کیا گیا، خواتین کھلاڑی پریکٹس سیشن کی بجائے ہوٹل میں جم ٹریننگ کریں گی۔

خواتین کرکٹرز آج اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ 10 روز تک جاری رہے گا۔تربیتی کیمپ میں ا?ئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 22:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :