خصوصی افراد کیلئے نوشہرہ میں ایک روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام نوشہرہ میں مختلف صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کیلئے ایک روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع نوشہرہ کے خصوصی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ایڈو پٹڈ سپورٹس کے سلسلے میں ضلع نوشہرہ میں منعقدہ خصوصی افراد کیلئے منعقدہ سپورٹس فیسٹول پبی گرائونڈ پر منعقد ہوئے جس میں وہیل چیئر کرکٹ ، ہینڈی کیپ کرکٹ ، بوشے ، سکریچ ریس ،میوزیکل چیئر سمیت دیگر مقابلے منعقد کئے گئے یہ مقابلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ذاکرالله کے زیرنگرانی منعقد ہوئے ان کے ہمراہ انٹرنیشنل پلیئر و کوچ زوار نور‘ ایاز خان‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرنوشہرہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر الله نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد ضلع نوشہرہ کے معذور افراد کو سپورٹس کے میدانوں میں لاکر انکو ذہنی اور جسمانی طور پر سکون باہم پہنچانااور صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 22:39:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :