کیمرون نوری اور ڈیوڈ گوفن ومبلڈن اوپن کے کواٹر فائنل میں داخل

اتوار 3 جولائی 2022 23:20

ومبلڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) کیمرون نوری نے ٹومی پال اور ڈیوڈ گوفن نے فرانسس تیافو کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن کے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی، ومبلڈن اوپن کے دلچسپ مقابلے لندن میں جاری ہیں، اتوار کو مینز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں برطانیہ کے کیمرون نوری نے امریکا کے ٹومی پال کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی، ان کی جیت کا سکور 4-6 ، 5-7 اور 4-6 رہا، ایک اور میچ میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے امریکا کے فرانسس تیافو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 7-5 ، 7-5 ، 4-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کی اور کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 03/07/2022 - 23:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :