کے پی ایل میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بہت جلد شروع ہوگا، راشدلطیف

پیر 4 جولائی 2022 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کشمیر پریمیر لیگ راشدلطیف نے کہاہے کہ کے پی ایل میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بہت جلد شروع ہوگا،ملکی اور غیر ملکی پاکستانی و کشمیری کرکٹرز اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ این او سی جاری کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں،رجسٹریشن کے عمل کے بعد کے پی ایل کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا،کشمیر پریمیر لیگ کے مداح بھی انتظار کریں،کھیلو آزادی سے اس سلوگن کے تحت ہی دوسرے سیزن کا آغاز ہوگا،کے پی ایل کے دوسرے سیزن میں بہت دلچسپ اور سنسنی خیز میچز ہوں گے۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 23:37:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :