نیشنل انڈر 19 کپ، پول اے کے آخری تین میچ ( کل) کھیلے جائیں گے

منگل 5 جولائی 2022 12:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) نیشنل انڈر 19 ون ڈے کپ میں پول اے کے آخری تین میچ (کل) بدھ کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں ناردرن بلیوز اور سدرن پنجاب بلیوز کی ٹیمیں ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ سندھ بلیوز اور سینٹرل پنجاب بلیوز کے درمیان راول کرکٹ گرائونڈ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں بلوچستان بلیوز اور خیبرپختونخوا بلیوز کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، واضح رہے کہ دونوں پولز سے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ پول بی کے میچز لاہور، شیخو پورہ اور فیصل آباد میں کھیلے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 12:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :