بیلجیم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

بدھ 6 جولائی 2022 09:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) بیلجیم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ ڈنمارک سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 109 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے ڈنکرک سے کیلیس تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 171.1 کلو میٹر پر محیط تھا۔

27 سالہ بیلجیم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 171.1 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 1منٹ اور 36 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔بیلجیم کے ہی سائیکل سوار جیسپر فلپسن نے ریس میں دوسری جبکہ فرانسیسی سائیکلسٹ کرسٹوف لاپورٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

بیلجیم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3328کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 24 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم امارات کے سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔\932
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 09:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :