شان مسعود نےپروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ایوارڈ اپنے نام کرلیا

بدھ 6 جولائی 2022 23:28

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) قومی کرکٹر شان مسعود نے کائونٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے باعث پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ شان مسعود انگلش کائونٹی میں ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔ شان مسعود نے دوسری بار پی سی اے ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل وہ اپریل میں بھی یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی اے جیوری نے کائونٹی چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس پر ایک بار پھر شان مسعود کو جون کے لئے پلیئر آف دی منتھ کے طور پر ایوارڈ کے لئے چنا گیا۔ شان مسعود نے کائونٹی چیمپیئن شپ کی دونوں ڈویژنز میں82.74 کی اوسط سے 1,074 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ سال 2022ء میں کائونٹی چیمپئن شپ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ بہترین کارکردگی کے باعث وہ دونوں ڈویژنوں میں سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 23:28:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :