ثانیہ مرزا کا ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلزسیمی فائنل میں سفر تمام ہوگیا

جمعرات 7 جولائی 2022 09:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2022ء) بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک کا رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں سفر تمام ہوگیا ۔ ان کو مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کی امریکی جوڑی دار میری کراؤزیک نے شکست دی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کی امریکی جوڑی دار میری کراؤزیک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک ک6-4، 5-7 اور4-6سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ، جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ میتھیو ایبڈن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سامنتھا سٹوسرپر مشتمل آسٹریلوی جوڑی سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 09:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :