یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف 1000رنز مکمل کرلئے ،

ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف ہزار رنز کرنے والے 15ویں کھلاڑی بن گئے

جمعرات 30 اکتوبر 2014 23:01

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) پاکستان کے مایہ ناز پلیئر یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے ، آسٹریلیا کیخلاف ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پندرہویں کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں جب یونس خان کا سکور 68رنز پر پہنچا تو انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ واضح رہے کہ یونس خان کو ان کی خراب پرفارمنس پر ون ڈے سکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا مگر ٹیسٹ میں انہوں نے اپنی تمام صلاحیتوں کو منوا کر ناقدین کے منہ بند کردیئے

وقت اشاعت : 30/10/2014 - 23:01:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :