یاسر شاہ پاکستان کیلئے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے سپنر بن گئے

لیگ سپنر نے یہ کارنامہ سری لنکا کے اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرکے حاصل کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 جولائی 2022 16:06

یاسر شاہ پاکستان کیلئے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے سپنر بن گئے
گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جولائی 2022ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے وکٹیں لینے والے دوسرے سپن بولر بن گئے۔ گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں یاسر شاہ نے لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی سپنر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

2014ء میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں 237 وکٹیں حاصل کرکے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑا، انہوں نے 1977ء سے 1990 کے درمیان 67 میچز میں 236 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور سپنر دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
واضح رہے کہ یاسر شاہ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بلےباز اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا، ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بالنگ 2018ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 16/07/2022 - 16:06:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :