ابوظہبی ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے مصباح الحق کے اہل خانہ خوشی سے سرشار

پیر 3 نومبر 2014 14:38

ابوظہبی ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے مصباح الحق کے اہل خانہ خوشی سے سرشار

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) ابوظہبی ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے مصباح الحق کے اہل خانہ خوشی سے سرشار، کہتے ہیں مصباح عمدہ کارکردگی کے تسلسل کوبرقراررکھ کرورلڈ کپ بھی جیت کرلائیں گے۔ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے چھکے چھڑانے پرمیانوالی میں مصباح الحق کے اہل خانہ بھی خوش نظر آئے۔

(جاری ہے)

کپتان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مصباح کی ریکارڈ ساز اننگز پر خوشی ہوئی امید ہے مصباح ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کو کامیابی دلوائیں گے۔مصباح الحق کے بھانجے بھی ماموں کی کارکردگی پر نازاں ہیں،مصباح الحق کے پڑوسی بھی پرامید ہیں کہ مصباح الحق ورلڈ کپ جیت کرنہ صرف میانوالی کی شان بڑھائیں گے بلکہ ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔

وقت اشاعت : 03/11/2014 - 14:38:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :