پاک سری لنکا سیریز: دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع

اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ،انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے شروع ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 جولائی 2022 12:56

پاک سری لنکا سیریز: دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جولائی 2022ء ) پاکستان اور سری لنکا کے ماطین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ، مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم سکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔ قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں 3 نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔                                                                                                                        
وقت اشاعت : 23/07/2022 - 12:56:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :