ورلڈ کبڈی لیگ ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز فیصلہ کن مرحلے میں شرکت کے لئے لدھیانہ پہنچ گئی

جمعہ 7 نومبر 2014 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے آخری مرحلے کے فیصلہ کن میچز کیلئے آج ( ہفتہ )کے روزاپنا پہلا میچ یونائیٹڈ سنگھز کیخلاف لدھیانہ میں کھیلے گی جبکہ اتوار کے روز لاہور لائنز اپنا دوسرامیچ یویوٹائیگرز کیخلاف کھیلے گی، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کی قیادت بابر وسیم گجر کررہے ہیں جبکہ باقی کھلاڑیوں میں نائب کپتان شفیق احمد چشتی ، اکمل شہزاد ڈوگر ، محمد خان،رحمان اشتیاق ،اسلم ڈوگر ، علی تنویر ، نعیم طاہر ، محمد زبیر اور محمد وقاص رحیم گجرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کبڈی لیگ کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ہے لاہور لائنز کے آخری سات میچز باقی ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچے کیلئے لاہور لائنز مضبوط ٹیم ہے۔

وقت اشاعت : 07/11/2014 - 20:56:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :