نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے ،مصباح الحق

ہفتہ 8 نومبر 2014 18:57

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہاکہ کیوی ٹیم کے خلاف ٹیم کا ریکارڈ اچھا ہے، امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف بھی اچھا پرفارم کر کے سیریز اپنے نام کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلے باز بھرپور فارم میں ہیں اور باؤلرز کی کارکردگی بھی تسلی بخش ہے اسلئے مجھے پوری امید ہے کہ ہم کیوی ٹیم کو بھی ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی کے باوجود ہم کیوی ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے، کیوی ٹیم بیٹنگ و باؤلنگ کے شعبے میں متوازن ہے اسلئے کھلاڑیوں کو بھرپور مقابلے کیلئے تیار رہنے کے حوالے سے آگاہ کیا ہوا ہے، کوشش ہو گی کہ پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز کا جاندار طریقے سے آغاز کریں

وقت اشاعت : 08/11/2014 - 18:57:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :